• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کے لیے ایوارڈ

انسانی حقوق کی یونیورسل ڈکلیئریشن کے 70 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ ایوارڈ پاکستان کی نامور شخصیت عاصمہ جہانگیر کو بھی دیا گیا۔

عاصمہ جہانگیر کو قومی سطح کے علاوہ عالمی سطح پر بھی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

عاصمہ جہانگیر سمیت دنیا بھر سے 4 افراد کو اعزاز سے نواز گیا، نیویارک میں عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منیزے جہانگیر نے والدہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ والدہ کے اس ایوارڈ کو ان کے ساتھ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور پاکستانی خواتین کے نام کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا یہ ایوارڈ ہر 5سال میں دنیا بھر کے قابل ذکر افراد کو دیاجاتا ہے۔

تازہ ترین