• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور زخمی کرنے پر عمر قید کی سزا پانے والے ملز م کی سزا تبدیل

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پائپ کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل جبکہ تین کو زخمی کرنے پر عمر قید کی سزا پانے والے ملز م کی عمر قید کی سزا ختم کر کے دس سال قیدمیں تبدیل کر کے اپیل جزوی طورپر منظور کر لی۔ فاضل بنچ نے صاحبزادہ اسد اللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر ملزم محمد ظفر کی اپیل کی سماعت کی ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے موکل پر پولیس سٹیشن اوچ شت چترال کی حدود میں فائرنگ کر کے سجاد احمد کو قتل جبکہ اس کے رشتہ داروں نوید احمد، مسعود احمد اور شایان کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید جبکہ دیگر افراد کو زخمی کرنے پر بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر عمر قید کی سزا ختم کر کے دس سال قید میں تبدیل کر دی۔
تازہ ترین