پشاور(لیڈی رپورٹر) عمان جیل میں قید 700سے زائدافراد کے لواحقین نے ا ن کے ر ہائی کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیاجس کی قیادت مراد علی اور د یگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر انکےاپنوں کی ر ہائی سے متعلق مطالبات در ج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ عمان کی حکومت نے دس سال قبل بے گنا ہ 700سے زیادہ پاکستانیوں کو قید کر ر کھا ہے جس پر حکومت عمان نے آ ج تک کو ئی جر م ثابت نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ہما رے گھروں میں بغیرمیت کے رونا جاری ہے اور گھر کے بڑ ے چھو ٹے اپنے لا ڈلوں کا راستہ د یکھ رہےہیں لیکن آ ج تک ان کی کو ئی پتہ نہ چل سکا ۔انہوں نے کہا کہ عمان کی عدالت نے بھی ان کے خلاف کو ئی جر م ثابت نہیں کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، چیف جسٹس ثا قب نثا ر ،مشیر برائے اوورسیز پاکستانیوں زلفی بخاری اور د یگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہما رے قید بھا ئیوں کو دو طرفہ سفارتی تعلقا ت کی بنیاد پر رہا کرایا جائے۔