• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ ودھرنا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ نے مطالبات پورے نہ کرنے پر وائس چانسلر اور ڈینز کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے کی قیادت ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد خان اور جنرل سیکرٹری فضل واحد نے کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران کا رویہ غیر منصفانہ اور غیر سنجیدہ ہے اگر انتظامیہ کی وعدہ خلافیاں اسی طرح جاری رہیں تو مذاکرات کا بائیکاٹ کیا جائے گااور طلبہ کے قیمتی وقت کے ضیاع کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کی منظوری تک کلاس بائیکاٹ اور احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین