• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انسداد ملاوٹ کا قانون اختیار کرنیکی ضرورت ہے، فریز لینڈ کمپینا

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان سے اینگرو فوڈز اور فریز لینڈ کمپینا کے اعلیٰ عہدیداروں نے ملک میں غذائی قلت اور ڈیری شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ایک ملاقات میں تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر فریز لینڈ کمپینا کے گلوبل سی ای او’’ ہائین شوماکر‘‘ نے کہا کہ ملک میں انسداد ملاوٹ کا قانون اختیار کرنیکی ضرورت ہے جبکہ اینگرو فوڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان نے کہاہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے گلوبل ڈیری ڈیولپمنٹ پروگرام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے ، ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیری فارمنگ کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران فریز لینڈ کمپینا کے گلوبل سی ای او’’ ہائین شوماکر‘‘ نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے سامنے فوڈ سیفٹی اور ہیومن نیوٹریشن کی اہمیت اُجاگر کی،انہوں نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانا فریز لینڈ کمپینا گلوبل ڈیری ڈیولپمنٹ پروگرام میں بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے جس کی بدولت اینگرو فوڈز کو دولت مشترکہ کی جانب سے 2018کی سب سے بہترین کمپنی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شوماکر نے کہا کہ فوڈ سیفٹی غذائی قلت اور معاشی نمو سے براہ راست منسلک ہے ۔ پاکستان بھر میں انسداد ملاوٹ پر قانون اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو ملنے والا دودھ صاف سترا اور ملاوٹ سے پاک ہونے کے ساتھ خالص اور غذائیت سے بھرپور ہو۔اینگرو فوڈز اور فریز لینڈ کمپینا کے بنیادی اغراض و مقاصد میں بہتر غذائیت اور کسانوں کی بہبود میں بہتری شامل ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دیا جاسکے ،دونوں کمپنیاں پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی اصلاح اور بہتری کے لئے اقدامات لینے کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ اینگرو فوڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان نے کہا ’خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے گلوبل ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کے بنیاد ی اصولوں میں سے ایک ہے ۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیری فارمنگ کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں کیونکہ ہمارے ترتیب کردہ ترقیاتی پروگرام خواتین اور کسانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو مد نظر رکھ کر وضع کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف ڈیری شعبے کو ترقی دینے میں معاونت ملے گی بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی ۔
تازہ ترین