• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، بسنت پر پابندی ختم، فروری کےدوسرے ہفتے میں منائی جائے گی، سفارشات تیار کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم، 8 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ جنگ‘مانیٹرنگ سیل)پنجاب میں بسنت کے تہوارپر پابندی ختم ‘وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اس بات کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بسنت کا تہوارمنایا جائے گا‘تہوار کوشایان شان طریقے سے منانے اورکیمیکل ڈور سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ رکن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے‘یہ کمیٹی تمام امور کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو آٹھ دن کے اندر پیش کرے گی اور ان سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب اس تہوار کو منانے کی حتمی منظوری دیں گے‘بیوٹی پارلرز اور نیب ایک ہی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں ‘ نیب درحقیقت کرپٹ افراد کو اندر سے خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہا ہے‘ ہیر ڈریسرز تو بالوں میں کنگھی کرتے ہیں اور آل شریف نے تو عوام کے مال پر ہی کنگھی پھیر ڈالی۔ گزشتہ روز الحمرا آرٹس کونسل میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیاجارہا تھا۔ بسنت کو شایان شان طریقے سے منانے اور کیمیکل ڈور سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے 8رکنی کمیٹی تشکیل بنا دی ہےجس میں صوبائی وزیر اطلاعات، وزیر قانون ، آئی جی پنجاب، سیکرٹری اطلاعات سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندہ ارکان شامل ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے برٹش ائیر ویز کی پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے‘ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

تازہ ترین