• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان، ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے درآمدی خام مال پر ڈیوٹی کم کررہے ہیں، مشیر تجارت

کراچی، اسلام آباد ، راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، خبرایجنسیاں) برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے 10سال قبل پاکستان کیلئے بند کی جانے والی سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے،اسلام آباد سے ہیتھروکیلئے پہلی فلائٹ15جون کو آپریٹ ہوگی،ہفتے میں 3فلائٹس شیڈول ،دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈز میں دستیاب ہوگا،تھری کلاس 787ڈریم لائن طیارے استعمال کیےجائینگے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نےکہا ہےکہ برٹش ایئرویز کی دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے اعلان سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جائے گا، حکومتی کاوشوں سے سرمایہ کار پاکستان میں واپس آ رہے ہیں،زلفی بخاری نے کہا کہ 54ممالک کو ’’آن ارایول‘‘ ویزا سہولت دینے کیلئے کوشش کررہے ہیں جبکہ عبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلئےدرآمدی خام مال پر ڈیوٹی کم کر رہے ہیں،جرمن ایئرلائن سمیت دنیا کی دیگر ایئر لائنز بھی جلد اپنی پروازیں پاکستان میں شروع کرینگی،جلد ہی ضمنی بجٹ بھی آنیوالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے قائمقام ہائی کمشنر رچرڈ کراوڈلر نے وزیراعظم کے مشیرامور تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتراور معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہوئی ہے،برٹش ایئر ویز کے ایشیا پیسیفک اور مشرقی وسطیٰ کے سیلز سربراہ رابرٹ ولیم نے کہا ہم نے حالات میں بہتری دیکھ کر واپسی کا فیصلہ کیازیادہ پروازیں بھی چلا سکتی ہے،آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اوراسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کی جائےگی، ہفتے میں 3فلائٹ آپریٹ ہونگی، دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈز میں دستیاب ہوگا، پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالر زاق داؤد نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ برطانوی تجارت اور سرمایہ کاری پاکستان میں چاہتے ہیں، ایئر پورٹ سے جڑواں شہروں تک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور ایئر پورٹ تک ٹرانسپورٹ کی ناقص سہولیات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا، مشیرتجارت نے کہا جلد دنیا کی دیگر ائر لائنز بھی اپنی پروازیں پاکستان میں شروع کرینگی، جرمنی کی ائر لائنز بھی پاکستان کیساتھ پروازیں شروع کریگی ،جلد ہی ایک اور ضمنی بجٹ آنیوالا ہے ،بر آمد ا ت سے مطمئن نہیں تاہم ان میں بہتری آرہی ہے، تجارتی اور صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،ملک میں درآمدی خام مال پر ڈیوٹی صفر ہونی چاہئے۔اس موقع پرقائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں تیسرا بڑا سرمایہ کار ہے، دونوں ممالک کے تعلقات بہت خاص ہیں، برطانیہ میں 15 لاکھ لوگوں کی آبائی جڑیں پا کستا ن میں ہیں، پاک فوج اورعوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخار ی نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کا رابطہ دنیا بھر سے قائم رہے، حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجکاری کا کوئی فیصلہ نہیں، حکومت ملکی اقتصادی بہتری کیلئے کوشاں ہے، آئندہ5 سال کے دوران سیاحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے امکانات روشن ہیں،برٹش ایئر لائن 15 جون 2019ءکو اپنی پروازیں شروع کرے گی جس کی بکنگ آج سے ہی شروع ہو گئی ہے۔

تازہ ترین