• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد مگر ذمہ دارمیڈیا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے‘ہم ملک میں آزاد مگر ذمہ دار میڈیا چاہتے ہیں ‘ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ، فعال اور ذمہ دارانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدلنے والا ہے ۔ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جس میں نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کے نظریے پر 2018ء کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین