• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مریم کیلئےNROڈھونڈ رہے ہیں،زرداری کو بلاول کیلئے دلچسپی نہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جبکہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا چور ہے وہ معزز ہوگیا ہے اور جو جتنا بڑا بدمعاش تھا وہ اچھا رہا ہے۔ غریب آدمی بجلی، گیس اور روزگار کی کمی سے مررہا ہے، جیلوں میں 80 فیصد لوگ بے گناہ ہیں اور اصل گناہ گار جیلوں سے باہر گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے غداری کے مرتکب ہوئے، نیب کیسز کے ملزمان این آر او چاہتے ہیں، نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے اگلی نسل کو بھی تباہ کیا ہے ۔
تازہ ترین