• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فوڈاتھارٹی نے غیرمعیاری فوڈ آئٹمز پر پابندی عائد کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی حکومت سندھ نے صوبے بھر میں فوری طور پر غیرمعیاری فوڈ آئٹمز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے‘ان اشیاء میں کاربونیٹڈ سا فٹ ڈرنکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اور مختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میں فروخت،(اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ( ایم ایس جی)،بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت،کھلے مصا لحہ جات (جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 رکھی گئی ہے )پی ایس آر سی کے معیار کے مطابق ٹی وائٹنر( جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے) رنگ کاٹ مینیجنگ ایجنٹ(سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ )پر مبنی اشیاء کی تیاری اور استعمال اور کھلا گھی اور تیل شامل ہیں۔اشیاء کی پابندی کا فیصلہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے پہلے سائینٹفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔
تازہ ترین