• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں)سینیٹ نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی، زکوۃٰ اور عشر کے نظام ، اسلام کے معاشی نظام پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمدکی سراج الحق ،مشتا ق احمد کی قرار داد بھی منظور کرلی گئی، منگل کو شیری رحمن نے قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کیلئے کشمیرپر خصوصی ایلچی مقرر کیا جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر اور ان کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر اس مسئلے پر غور کیا جائے۔
تازہ ترین