• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں موٹر رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کا نظام شروع،سندھ میں جنوری سے ہوگا

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر) موٹر رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کا نظام پنجاب میں منگل کو متعارف کروادیا گیا جبکہ سندھ میں جنوری سے اس کارڈ کا اجرا ہوگا، سندھ میں یکم جولائی 2018سے اسمارٹ کارڈ جاری ہونا تھے جو تاخیر کا شکار ہوگئے، کارڈ کی قیمت 7 سو روپے رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے5 سال پہلے شروع ہونے والا موٹر رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا تاہم موجودہ اور سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے الیکشن سے پہلے سبکدوش ہونے سے قبل 28مئی 2018کو اخبارا ت میں اشتہارات شائع کرائے کہ موٹر رجسٹریشن بک کی جگہ یکم جولائی 2018سے اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے لیکن ان اشتہارات کو گزرے ہوئے بھی 6ماہ ہوگئے ہیں تا حال یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن کی جانب سے 28مئی 2018کو جاری کردہ اشتہار جو جنگ کے پاس محفوظ ہےکہ مطابق سندھ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جدید نظام متعارف کرایا جائے گا،نئے نظام کے تحت موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ جاری کیاجائے گا، اسمارٹ رجسٹریشن سیکورٹی اسمارٹ کارڈ 8خفیہ سیکورٹی فیچرز پر مبنی ہے ، اسمارٹ کا نعیم البدل بنا نا مشکل ہوگا، اسمارٹ کارڈ سے گاڑیوں کی چوری میں کمی واقع ہوگی ،اشتہار پڑھنے کے بعد محکمہ کے افسران سے معلوم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کا منصو بے کے تحت موٹر وہیکل رجسٹریشن کارڈ کا یکم جولائی2018سے کارڈ جاری کرنے شروع کرنا تھے اور پہلے مرحلے پر نئی رجسٹریشن ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کئے جائیں گئے، ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں روزانہ 4سو زائد گاڑیاں رجسٹریشن ہوتی ہیں ، ان کو یکم جولائی2018سے کارڈ جاری کئے جا نے تھے۔ڈائر یکٹر جنرل موٹر وہیکل رجسٹریشن شبیر احمد شیخ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل ہوگیا اور جنوری میں نئے سال کا تحفہ اسمارٹ کارڈ کی شکل میں دیں گے۔لاہور سےنمائندہ جنگ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے اسمارٹ کارڈ کا اجراء کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسمارٹ کارڈ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ابتدائی طور پر روزانہ 8 ہزار کارڈ جاری ہوں گے۔
تازہ ترین