• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ کے قریب تجاوزات کیخلاف آپریشن، 2320 کنال اراضی واگزار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے گزشتہ روز بھی آپریشن کیا۔انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں منگل کے روز بنی گالہ کے قریب کئے گئے آپریشن کےدوران غیر قانونی قابضین سے 2320کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔ یہ اراضی زو کم بوٹینیکل گارڈن کیلئے مختص ہے،زمین کا قبضہ وزارت مو سمیاتی تغیر کے حوالے کر دیا گیا جہاں اب پلرز لگائے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا ء سیکٹر جی سکس میں تجا وزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ گھروں کے سامنے سے گرل ، سیکورٹی پوسٹ اور جنریٹرز وغیرہ کو ہٹایا جا ر ہا ہے۔ یہ اپریشن مرحلہ وار پورے اسلام آ باد میں کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین