• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹنے سمیت ڈکیتی کی 4 وارداتیں، نصف درجن چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ لالکڑتی سے ظہیر عباس کی کارنمبرایل ای -428،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سے مزمل یعقوب کی کار نمبرایل ای ایچ-1372،تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ سے صالح کی کار وی ڈبلیو 677،تھانہ روات کے علاقہ پنڈجھاٹلہ سےمحسن علی کی موٹر سائیکل نمبر آئی سی ٹی،یوآر 561 ، تھانہ گوجرخان کے علاقہ سے عاطف محمود کی موٹر سائیکل نمبر آرآئی کیو-18-1997، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے ذیشان کا موٹر سائیکل نمبر ایس جی ایم 1627 چوری ہوگیا۔تھانہ کینٹ کو محمد ممتازنے بتایا کہ میری گاڑی میں سے چور لیپ ٹاپ،ٹیبلیٹ ودیگر کاغذات چوری کرکے لے گیا۔تھانہ آراے بازارکو شیراز احمد نے بتایا کہ 3مسلح ملزم گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 20ہزارروپے، موبائل اور دیگر کارڈزچھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو شکیل احمدنے بتایا کہ کمپنی کی ریکوری سیلز کیلئےاڈیالہ روڈگیا جہاں مدینہ پینٹ کے مالک محمد عثمان سے 2لاکھ روپے ،کراچی پینٹ کے مالک محمد زاہد سے7لاکھ روپے اور بینک الفلاح سے 6لاکھ روپے کیش کرواکراپنے موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مسلح آئے جو اسلحہ کی نوک پر 15لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو مدثر حسین نے بتایا کہ ہائی ایس میں سوارپانچ چھ آدمیوں نے دھوکہ دہی سے میری جیب سے 2لاکھ روپے چوری کرلئے۔تھانہ کہوٹہ کو خوشنود احمد نے بتایاکہ چورگھرکے تالے توڑ کر 80ہزارروپے ، 8تولے زیورات، موبائل اور دیگر قیمتی کاغذات چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کوشجاعت علی نے بتایاکہ بری امام میں ان کے گھرکے باہرسے گاڑی نمبرآئی ڈی بی9321میں سواردو افرادچاربکریاں مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس کو ناہید نے بتایا کہ اصغرمدعیہ کے گھر سے نقدی ، زیورات ، لیپ ٹاپ ، گھڑیاں ، درہم اور دیگر سامان کل مالیت 2 کروڑ روپے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ بنی گالہ پولیس کو شکیل نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نےگھر سے طلائی زیورات ، نقدی، لیپ ٹاپ کل مالیت 12 لاکھ 50 ہزار روپے چوری کر لئے ۔ ڈاکٹر طاہر نے انڈسٹریل ایریا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے این ٹی ایس کے دفتر سے بجلی کی تاریں اور دیگر سامان مالیت ایک لاکھ روپے چوری کر لیا ۔تھانہ سہالہ پولیس کو راشد نے بتایا کہ چار ڈاکوگھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ یرغمال بنا کر نقدی، زیورات کل مالیت 85 ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ رفاقت نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ 5 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کرتے ہوئے نقدی ، زیورات کل مالیت 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین