• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 100دکانیں، شوروم سربمہر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہا ٰئیکورٹ روڈ پر100دکانیں ، شو رومز اور گودام وغیرہ سربمہر کر دیئے ۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے حیات لک کی ہدایت پر شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف محمود کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ صبح سے شام گئے تک آپریشن جاری رکھا اور غیرقانونی طور پر تعمیر ات کو تالے لگا دیئے ۔واضح رہے کہ آر ڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہو چکی ہے ، جس سے ادارے کو کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم کر دیا گیا ہے مگر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عملہ کیخلاف آج تک شاید ہی کبھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہو۔
تازہ ترین