• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان،56فیصد امیدوار کامیاب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائر سکینڈری سکول سرٹیفیکیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات 2018ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 56.46 فیصد رہا۔ اکتوبر نومبر میں ہونیوالے امتحانات میں 13 ہزار 518 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 7 ہزار 632 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ امیدوار 5050 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ امتحانات میں ناکام ہونے والے امیدوار ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحانات 2019ءمیں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحانات 16اپریل 2019 ءسے شروع ہوں گے جس کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 3 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ ریگولر امیدوار پارٹ ون 10 جنوری اور پارٹ ٹو کے 15 جنوری تک بھجوا سکتے ہیں۔
تازہ ترین