• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ سیاسی طور پر استحکام کیلئے کوششیں کی جائیں۔ صحیح معنوں میں عادلانہ ا حتساب اور کڑا احتساب کیا جائے تو ملک نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی طور پر بھی مستحکم ہوگا،منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،صرف نئے نئے ادارے بنانے یا اہلکاروں کی وردیاں تبدیل کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نےکہاکہ اینٹی کرپشن کیلئے کام کرنیوالے اداروں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
تازہ ترین