• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں خاتون پر تشدد کا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ مری پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو اے ایس پی مری فریال فرید کی سربراہی میں قائم ہونے والی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے مری میں سیاح خاتون اور اہل خانہ پر مقامی ایجنٹوں کے تشدد کا نوٹس لیا تھا جس پر تشدد کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کیاگیا تھا مقدمہ کے اندراج کے بعد فوری طور پر ایس پی صدر ڈویثرن طاہر مقصود کی نگرانی میں اے ایس پی مری سرکل فریال فرید کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے مقدمہ میں ملوث سات ا فرادکو چوبیس گھنٹے کے دوران گرفتار کیا بعد ازاں مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم محمد ندیم کو بھی گذشتہ روزگرفتار کرلیا گیا ملزموں کو گرفتاری کے بعد شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا ۔سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کہا ہےکہ مری میں سیاحوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن وسائل و اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا مری میں اسی سلسلہ میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کردئئے گئے ہیں اور تمام ہجوم والے مقامات پر اضافی نفری اور ڈالفن فورس کو خصوصی گشت کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین