• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے دہشت گردی کے الزام میں ملوث ملزم کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔ رہائی پانے والے ملزم محمد عثمان کے قبضے سے ممنوعہ کتابیں برآمد ہونے پر اٹک پولیس نے 29نومبر 2015کو مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ حضرو میں درج پولیس مزاحمت کیس کے ملزمان ظہیر احمد وغیرہ کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے بیس دسمبر اور تھانہ سی ٹی اٹک میں درج کیس کے ملزمان معین الدین وغیرہ کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے بائیس دسمبر کو مزید شہادتیں طلب کر لیں ۔ خصوصی عدالت نمبر تین میں تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزمان نعیم وغیرہ کے مقدمہ میں حتمی بحث جاری تھی کہ مزید سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین