• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا کا پاکستان ایئرفورس ہسپتا ل کا دورہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر صفدر عباس کی ہسپتا ل کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) پیمرا ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پی اے ایف کمپلیکس میں واقع پاکستان ایئر فورس پی اے ایف ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجرجنرل (ریٹائرڈ) صفدر عباس نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ یہ ہسپتال چھ سو بیڈز پر مشتمل ہے اور فضائیہ میڈیکل کالج سے وابستہ ہے۔ ہسپتال مختلف طبی محکموں میں چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم کر رہا ہے جیسےسرجری، ای این ٹی، آنکھ، گائنی، اوبس، ریڈیولوجی، نفسیات، کلینیکل لیباریٹری، اینستھیزیا ، اہم دیکھ بھال، آرتھوپیڈک، گیسٹرولوجی کے ساتھ چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔ چیئرمین پیمرا نے پاکستان ایئرفورس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ پیمرا ور ای نائن میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ طے پا یاجائے تاکہ پیمرا ملازمین بھی یہاں کی میڈیکل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس دورے کے موقع پرپیمرا میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر اظفر سعید،ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) سردار عرفان اشرف خان ، جنرل منیجر(آپریشنز/میڈیا وتعلقاتِ عامہ )محمد طاہراور سیکریٹری اتھارٹی فخرالدین مغل بھی ان کیساتھ تھے۔
تازہ ترین