• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریہ پاکستان سے محبت کرنیوالی قیادت کو آگے لانا ہو گا‘ میاں اسلم‘ طارق سلیم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستاان ایک نظریاتی ملک ہے‘ اسلامی انقلاب کیلئے فرد اور معاشرے کی اسلامی بنیادوں پر تربیت ضروری ہے۔ قوم کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنی ہو گی۔ وہ جماعت اسلامی یوسی لوئی بھیر کے تحت فیملی تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور پروفیسر وقاص احمد نے بھی خطاب کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ اللہ اور رسولؐ کے نظام کو نافذ کرنے کیلئے اسلام بیزار سیاستدانوں کی بجائے دیانتدار‘ محب وطن اور نظریہ پاکستان سے محبت کرنے والی قیادت کو آگے لایا جائے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ کلمہ کی بنیاد پر حاصل ہونیوالی ریاست میں حکومتی جماعت کے غیرمسلم رکن کی جانب سے پیش کردہ شراب بل کی مخالفت نے مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعوئوں کی نفی کر دی ہے۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی نہ کی جاتی تو آج پاکستان دولخت نہ ہوتا۔ بدقسمتی سے حکمرانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
تازہ ترین