• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 41سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے20ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6کلو 220گرام چرس،81لٹر کھلی شرا ب،4 بوتل شراب،5 پستول، ایکرپیٹرگن برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس نے ایک انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 8اشتہاری مجرموں اور 6عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا ۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں سا ت ملزموں کو گرفتارکرکے سا ت کلو گر ام چرس بر آمد کرلی پا نچ منشیا ت فروش تعلیمی اداروں کے طلبا ء کو منشیا ت سپلا ئی کر تے تھے ۔
تازہ ترین