• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ کا صفائی کیلئے ڈمپر اور 10رکشے خریدنے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چکلالہ کینٹ بورڈ نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے 10رکشے اور ایک ڈمپر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن کی بڈنگ کا پراسس بھی شروع کر دیا گیا ہے ، ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کینٹ بورڈ ملک محمد اسحٰق کے مطابق گلی محلوں سے کوڑا نکالنے کیلئے رکشے خریدے جا رہے ہیں اس سے اندرونی محلوں میں صفائی کا نظام بہتر ہو گا ، ان کا کہنا تھا کہ بورڈ پہلے ہی ان گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے چکا ہے ۔
تازہ ترین