• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی وسائل بروئے کار لا رہے ہیں‘ وجیہہ اکرم

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) وفاقی پارلیمنٹری سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ جن ممالک میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہیں۔ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نجی اور فلاحی اداروں کا تعاون اور کردار بھی لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے فٹ بال اور دیگر مقابلوں میں پوزیشنیں ہولڈرز کو انعامات بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین