• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی، پولیس ٹیم کو گھر کی دیوار پھلانگنے پر اہل محلہ نے پکڑ لیا

روہڑی میں پولیس ٹیم کو مبینہ طور پر بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگنے پر اہل محلہ نے پکڑ لیا۔ ڈی ایس پی روہڑی نے مذاکرات کے بعد 3 اہلکاروں کو چھڑایا، پولیس نے خواتین سمیت 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق عدالت میں ملزمان کے ضامن پیش نہ ہونے پر روہڑی کے علاقے نیو یارڈ میں پولیس نے کارروائی کی تھی۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور بغیر وارنٹ گھر کی دیوار پھلانگ کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔

اس دوران اہل محلہ جمع ہوگئے اور 3 پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا جبکہ 6 اہلکار واپس چلے گئے۔

تازہ ترین