• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، پسند کی شادی نے ایک شخص کی جان لے لی

پنجاب کے شہر راجن پور تھانہ سٹی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔

راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ گانموں میں 10 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاجبکہ لڑکی اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جاوید نے 10ماہ قبل اپنی رشتہ دار لڑکی سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے بھائیوں نے جاوید کے گھر آکر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے جاوید کا بھائی جاں بحق ہوا ہے جبکہ جاوید زخمی ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے باآسانی فرار ہو گئے، لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

زخمی جاوید کی حالت تشویشناک ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین