• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لکی مروت کےعلاقہ وانڈہ جوگی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے امیراللہ اور سید ولی نامی 2 مزدورموقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ اکبر جان نامی مزدور فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی مزدور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی مزدوروں کا تعلق وانڈہ جوگی سے ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین