• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کر دیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی حکومت نے صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری ہیں، عالمی تنقید پر بھی بھارت کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔

مظالم بند کرنے کے بجائے قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے گورنر کی صدارتی راج لگانے کی سفارشات منظور کر لیں، مقبوضہ کشمیر میں نافذ گورنر راج کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کا نفاذ کل سے ہوگا، انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں یہ صدارتی راج 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین