• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کرشنگ نہ کرنیوالی شوگر ملوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیرخوراک، سیکریٹری خوراک اور کین کمشنر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں، شوگر ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی، وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

تازہ ترین