• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال کا 34واں دن

ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے لیے پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور سرگودھا میں وکلاء کی ہڑتال 34ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہے۔

ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے سرگودھا میں وکلاء کی ہڑتال اور تالہ بندی کے باعث ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

وکلاء نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے ضلعی کچہری کے باہر دھرنا بھی دے دیا۔

فیصل آبادمیں بھی عدالتوں، رجسٹری برانچ اور اراضی ریکارڈ سینٹر کی تالا بندی برقرار ہے۔

وکلاء کا سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ عدالتوں کی تالہ بندی کی وجہ سے ملزمان کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین