• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سیاح ’مارک ویئن‘گلگت بلتستان پہنچ گئے


ایک امریکی سیاح گھومنے کی غرض سے پاکستان کے شہرگلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں اُن کی مزے دار کھانے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مارک ویئن نامی یہ سیاح16,010فٹ کی بلندی پر پاک چین بارڈ کے قریب کھنجریب پاس سے گزرتے ہوئے گلگت بلتستان پہنچا اورنہ صرف مزیدار ناشتہ کیا بلکہ قیمہ اور کباب سے بھی لطف اندوز ہوا۔خوبصورت جھیل عطا باد پہنچا اور کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوا اور اس نظارے کو دیکھ کر مارک سحر زدہ دکھائی دیا۔

اس کے بعد مقامی پامیری فوڈ کا لنچ کیاجس میں نہ صرف مزیدار مقامی کھانوں کوخوب مزے لے کر کھایا اور سوپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔

راکا پوشی کی چوٹی نے سیاح کو حیران کر دیااورخوبصورت جھیل اور پہاڑوں میں پہنتا نیلا پانی دیکھ کر مارک اسے جگہ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ قرار دینے پر مجبور ہوگیا ۔


پتھروں سے بنے گھر وں میں قیمہ بھرے پراٹھے ،نوڈلز سوپ، آڑودوکے بیچوں سے بنی ڈش، سبزی سالن ،چیزپراٹھے اور قہوے سمیت کئی مزیدار ڈشیز کھا کے مقامی افراد کے کھانوں کو سراہا ۔

مارک کونہ صرف اس وادی کی خوبصورتی نے بیحد متاثر کیابلکہ مقامی افرا دکی مہمان نوازی نے بھی سیاح کو حیران کر دیا۔


مارک نے ایک ایک لقمہ نہایت لطف اندوز ہو کر کھایا اور اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔


تازہ ترین