• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا’مرغی، انڈوں‘کا منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز

وزیراعظم عمران خان کا دیسی مرغی اور انڈوں سے غربت دور کرنے کا منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکا چکن کو ہر پوٹ (برتن) میں لایا تھا اور اب پاکستان چکن کو ہر پلاٹ میں لانا چاہتا ہے۔

امریکی اخبار کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کم کرنے کا فارمولا چار مرغیاں اور ایک مرغا پیش کیا تو سیاسی میدان اور سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا لیکن کچھ ماہرین اور عوامی سطح پر مرغی اور انڈے فارمولے کی پذیرائی بھی کی جارہی ہے۔

پولٹری ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عبد الرحمان کو پورا یقین ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی صحت اور روزی میں خاطر خواہ فرق پڑے گا، دیسی انڈوں اور مرغی کے استعمال سے خواتین کی صحت بہتر ہونے سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی ہوگی اور مرغی انڈے بیچنے سے ایک گھرانے کی ماہانہ آمدنی میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگا۔

اخبار لکھتا ہے کہ منفی قیاس آرائیوں کے ساتھ غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں میں حکومت کے اس منصوبے کا خوشی سے خیرمقدم بھی کیا گیا ہے اور مقامی لوگ فارمی انڈے مرغی کے مقابلے میں دیسی مرغی انڈے کی نہ صرف حمایت کر رہے ہیں بلکہ لوگوں نے اس سے مستفید ہونا بھی شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین