• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی نے پانچویں بار ’گولڈن شو‘ ایوارڈ جیت لیا


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بار پھر رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں مرتبہ یوروپین گولڈن شو ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

لا لیگاکے آخری سیزن میں 34 گول اسکور کرنے پر ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی کو پانچویں بار گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے میں اپنے حریف پرتگال کے رونالڈو کو پیچھے چھوڑا ہے جو ماضی میں چار بار گولڈ شو ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

پانچویں بار ایوارڈ جیتنے پر میسی خود بھی کافی حیران نظرآرہے تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اتنی کامیابی کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

میسی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بتایا کہ فٹ بال کھیلنا ہی میرا جنون ہے، لیکن اتنی اچھی پرفارمنس میرے لیے بھی ناقابل یقین ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میسی اور رونالڈو چار چار مرتبہ گولڈن شو ایوراڈ جیت چکے تھے۔


تازہ ترین