• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،ہوسکتا ہے جنوری میں منی بجٹ لائیں۔

سینیٹر فاروق نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کمیٹی کو آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جہاز کو لینڈ کرانا ہے کریش لینڈنگ نہیں کرانی،جب عوام کو اعتماد ہوگا تب معاشی اصلاحات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کم ہونا شروع ہوچکی ہے ڈالر کی قدر میں اضافے کی انکوائری کے لیے تیار ہیں،ملک میں معاشی اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی جلدی نہیں،جب تک اچھا پروگرام نہیں ملتا قرض لینے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین