• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ لگتا ہے گرمیوں میں کراچی میں پانی پر فسادات ہوں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں پانی کا کاروبار عروج پر ہے، رینجرز اور پولیس سے کہتا ہوں کہ فسادات ہوں تو مقدمہ وزراء کے خلاف درج کیا جائے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارا اتحاد غیر مشروط نہیں، پی ٹی آئی سے 9 نکاتی ایجنڈے پر اتحاد ہوا ہے، تاہم آج تک کسی ایک نکتے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل پر جلد ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرکے اس کے تحفظات دور کریں گے۔

تازہ ترین