• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرکی جانب سےقائم کردہ فیڈرل کمیشن نے اسکولوں میں اسلحہکی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں گنز کی موجودگی طلبا کو محفوظ رکھنےکیلئے ہے۔

فیڈرل کمیشن کی سربراہی امریکی سیکریٹری تعلیم بیسٹی ڈی ووس نےکی۔کمیشن نے رپورٹ میں گن خریدنےکی کم سےکم عمر میں اضافےکےمطالبےکومسترد کرتےہوئے کہاکہ زیادہ تر اسکول شوٹرزنےاسلحہ اپنےخاندان یادوستوں سےحاصل ۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی کی اسکول اسٹاف اورکچھ حالات میں اساتذہ کو بھی مسلح کیاجائے،شہری علاقوں میں اسکول تک پولیس فوری نہیں پہنچ پاتی،لہذامسلح اسٹاف فائدہ مندرہےگا۔ایجوکیشن اتھارٹی سابق فوجیوں ،پولیس افسران کی بھی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

فیڈرل کمیشن، فلوریڈامیں طالبعلم کی فائرنگ سے17افرادکی ہلاکت پرقائم کیاگیا،فلوریڈامیں اسکول فائرنگ واقعےکےبعدگن کنڑول کےحق میں مظاہرےہوئےتھے۔

تازہ ترین