• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ سے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

حساس ادارے نے ٹھٹھہ میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے وصی اللہ لاکھو کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وصی اللہ لاکھو مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وصی اللہ لاکھو قتل، اغواء اوربھتہ خوری کی 20 سے زائد وارداتوں میںمطلوب تھا، ملزم لیاری آپریشن کے بعد سے ٹھٹھہ میں روپوش تھا۔

حساس ادارے کی جانب سے ٹھٹھہ سے گرفتار کیے گئے وصی اللہ لاکھو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین