• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ: بچے سے زیادتی و قتل کے 3 ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8ماہ قبل گھر سے ناراض ہو کر جانے والے 10 سالہ بچے کو قتل اور اس سےزیادتی میں ملوث 3ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

بچے کی لاش گزشتہ روز گوجرہ کے نواحی علاقےسے مل گئی، پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کچرے کے ڈھیر میں چھپادی تھی۔

ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق 10سالہ بچہ اپنے بڑے بھائی سفیان سے جھگڑ کر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، جسے اس کے اہل خانہ نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا سراغ نہیں ملا۔

19دسمبر کو(گزشتہ روز) گوجرہ کے نواحی علاقے سراج ٹاؤن کی کچرا کنڈی سے ایک بچے کی لاش ملی جو ناقابل شناخت تھی، جسے بچے کے اہل خانہ نے اس کے کپڑوں سے شناخت کیا۔

ڈی پی او کے مطابق لاش ملنے کے بعد 3مشکوک افراد عثمان، غلام نبی اور عبدالغفار کو حراست میں لیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش بچے سے زیادتی اور اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو کچرے کے ڈھیر میں چھپانے کااعتراف کر لیا۔

واقعے کے چوتھے ملزم یاسر کی تلاش جاری ہے، بچے سے زیادتی اور قتل کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔

تازہ ترین