• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی نویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ بولرز کی فہرست میں محمد عباس چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی اور دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی ابتدائی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی934 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے اظہر علی اس فہرست میں 708 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بولنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس 821 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے 757 پوائنٹس ہیں اور وہ نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین