• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سے بالی ووڈ وفد کی ملاقات، خواتین کیوں غائب؟

فلمی صنعت کےمسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے راج بھون میں بالی ووڈ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

اس وفد میں مرد اداکار اور ہدایتکارتو موجود تھے مگر اس میں کسی بھی خاتون کو مدعو نہیں کیا گیاجس پر بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے سوالات کھڑے کر دیئے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اورکہا کہ’ دل سےمعزز وزیراعظم @ نریندر مودی جی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اتنی دیر تک ہمیں سنا اور ہماری صنعت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر دیا مرزا نے جوابی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ سب بہت اچھا تھا مگر کیا وجہ ہے کہ اس میٹنگ میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔


دیا مرزا کے ٹوئٹ کے بعد صارفین کے بھی ایک کے بعد ایککمنٹ آنے لگے جس میں وفد میں کسی خاتون کو مدعو نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین