کرکٹ کرپشن کیس میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید پر برطانیہ میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ناصر جمشید، یوسف انور اور محمد اعجاز پر رشوت لینے اور دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تینوں افراد پر بنگلا دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے ۔
ذرائع کے مطابق ناصر جمشید سمیت تینوں افراد کو 15 جنوری 2019 کے لیے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔