• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی سپرد خاک

لاہور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9 سالہ بچی کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

بچی کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کا پتا نہیں چل سکا ، پولیس نے بچی کے ماموں اور خالہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی ، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ، جبکہ ڈی این اے کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

بچی کے والد نے انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناچاقی کے باعث اس کی بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی تھی،سالی نے فون پربتایا کہ بچی گلےمیں پھندا آنےسےجاں بحق ہو گئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ پوسٹ مارٹم کرایا تو پتہ چلا کہ بچی کی موت تشدد سے ہوئی۔

تازہ ترین