• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے گرلز ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر کی پراسرار موت

لاہور کے جناح اسپتال کے گرلز ہاسٹل میں ایک لیڈی ڈاکٹر عروشا نورین پرسرار طور پر کمرے میں مردہ پائی گئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے۔

جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم کے مطابق ڈاکٹر ایم ایس گائنی کی اسٹوڈنٹ تھیں، روٹیشن پر سرجیکل یونٹ ون میں کام کررہی تھیں،گجرات کی رہائشی ڈاکٹر عروشا کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ عروشا کے والدین لاہور پہنچ گئے جنہوں نے بیٹی کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

اسپتال کی ڈی ایم ایس ڈاکٹر عروج نے بتایا کہ ڈاکٹر عروشا کی لاش کے قریب سے ایک انجکشن بھی ملا ہے جبکہ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر کی ہلاکت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی موت کا سبب معلوم ہو پائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر کی پراسرار موت کے واقعہ کا نوٹس لے کر ایم ایس جناح اسپتال کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین