• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی میگا کرکٹ اسٹار حنیف محمد کی یاد میں گوگل کا ڈوڈل

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’ گوگل‘ نےپاکستان کے میگا کرکٹ اسٹارحنیف محمد کے 84 ویں یوم پیدائش پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری ڈوڈل جاری کیا ہے۔

گوگل کی طرف سے پاکستانی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں اس سے قبل بھی ڈول جاری ہوچکے ہیں ۔ ان شخصیات میں ملالہ یوسف زئی ، نازیہ حسن، عبدالستار ایدھی، فاطمہ ثریا بجیا اور نصرت فتح علی خان وغیرہ شامل ہیں۔

ان میں تازہ ترین نام کرکٹ کی دنیا میں لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور حنیف محمد کا ہے جن کا ڈوڈل گوگل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 12بجے جاری کیا۔

حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کو پیدا ہوئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے یہ ڈوڈل جاری کیا گیا ہے۔

حنیف محمدنے 11 اگست 2016ء کو 81 سال کی عمر میں وفات پائی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچ کھیل کر 12 سنچریاں اسکور کیں۔ 337رنز ان کا ایک ٹیسٹ میچ میں ٹاپ اسکور تھا لہٰذا اس فگر کو ڈوڈل میں بھی واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ 

تازہ ترین