• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاپوش میں گارڈ سے اسلحہ چھیننے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرکے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزم جہانگیر نے گزشتہ ہفتے بینک کے باہر سیکیورٹی کے لیے موجود گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گارڈ پر تشدد کرتے اور اسلحہ چھینتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین