• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مغوی سرجن تاحال بازیاب نہ ہوسکے، ڈاکٹروں کا احتجاج

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 8روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز کابائیکاٹ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کوئٹہ میں نیورو سرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ اور مسلسل احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیوروسرجن ابراہیم خلیل کو 13دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد کوئٹہ کے ڈاکٹرز کی تنظیموں نے احتجاج اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔


ابراہیم خلیل کو بازیاب نہ کرائے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً اسپتالوں میں کام روک دیا تھا اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا تھا جس کا آج چوتھا دن ہے

پولیس کے مطابق سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہاز ٹاؤن جا رہے تھے کہ انہیں راستے سے اغواء کر لیا گیا۔

ابراہیم خلیل کی گاڑی گھر قریب سے مل گئی جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ ان سے موبائل فون پر رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین