• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کیس میں جذباتی پریس کانفرنس کے بعد پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی۔

سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ مجھ پر ایسا وقت بھی آیا جب میں بستر سے بھی نکلنا نہیں چاہتا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہو گئے ہیں، فیملی اور دوستوں کی سپورٹ سے ان کے جذبے میں اضافہ ہوا ہے۔

اسمتھ کا کہنا ہے کہ یہ وقت بڑا مشکل رہا ہے، اس دوران بڑے نشیب و فراز آئے،ایسا وقت بھی آیا جب گھر تو چھوڑیں میں بستر سے بھی نہیں نکلنا چاہتا تھا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے اقرار کیا کہ انہوں نے غلطی کی جو بہت بڑی غلطی تھی،لیکن اب وہ پہلے سے بہتر انسان ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

مارچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کیس کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ کو ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کے ساتھ پابندی کی سزا کا سامنا ہے، اسمتھ کی پابندی 29 مارچ کو ختم ہو گی۔

تازہ ترین