• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی فلموں نے 2018ء میں 250 کروڑ کمائے

پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے 2018ء بزنس اور معیار کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس سال تمام پاکستانی فلموں نے صرف 150 اسکرینز سے 250 کروڑ روپوں سے زیادہ کا ریکارڈ بزنس کیا۔

جوانی پھر نہیں آنی2 سال کی ہی نہیں تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی، اس فلم نے پہلی بار 50 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا اور دنیا بھر میں 65 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اس سال علی ظفر نے فلم طیفا اِن ٹربل سے اپنی پہلی پاکستانی فلم ریلیز کی،فلم نے اپنے گانوں اور ایکشن سے بغیر عید اور چھٹیوں کی مدد کے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے۔

پاکستان کی سب سے بڑ ی اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ بنائے بلکہ مارکیٹنگ،نیوز اور یوٹیوب پر بھی اپنا راج قائم کیا۔

جان ریمبو جان منگو بن کر بھی سب کے پسندیدہ ہیرو بنے،ڈونکی کنگ نے صرف اپنے ملک سے 24 کروڑ سے زائد بزنس کیا۔

اس سال دی لیجنڈ آف اللہ یار اور تین بہادر کا تیسرا حصہ بھی ریلیز ہوا،یہ دونوں فلموں کی کوالٹی بھی بہت اچھی تھی لیکن بزنس ڈونکی کنگ سے کافی کم تھا،اسی سال پاکستانی چوتھی اینیمیٹڈ فلم ٹک ٹاک بھی ریلیز ہوئی جو بری طرح فلاپ رہی۔

ڈراونی فلم پری دو بار ریلیز ہوئی، اس فلم کو بالی وڈ کی پری کی وجہ سے کافی ہائپ ملی،اس سال 3 ویمن اورینٹڈ فلمیں پنکی میم صاحب،کیک اور موٹر سائیکل گرل بھی ریلیز ہوئیں۔

پاکستان کی دو بڑی سپر اسٹار مہوش حیات اور ماہرہ خان کی فلمیں عید پر ریلیز ہونے کے باوجود زیادہ نہیں چلیں اور ان سے زیادہ مایا علی کو پسند زیادہ کیا گیا۔

آئٹم نمبر ہونے کے باوجود حمزہ نے یو ٹرن لے کر جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اسپیشل اپیئرنس دی لیکن ان کی فلم پرواز ہے جنون جس میں احد رضا میر اور ہانیہ عامر نے بھی زبردست پرفارمنس دی سال کی دوسری کامیاب ترین فلم قرار پائی۔

کامیابی تو ہدایتکار جاوید شیخ کو بھی نہیں ملی جن کی فلم” وجود “ دیکھنے والوں کو بالکل پسند نہیں آئی ۔

2018میں فلاپ ہونے والی فلموں میں آزاد اور آزادی دونوں شامل تھی اس کے ساتھ شور شرابہ اور جیک پاٹ بھی ناکام ہوئیں۔

اس سال کی سب سے پہلے ریلیز ہونے فلم پرچی نے باکس آفس پر بڑے نوٹ چھاپےاور ایسا آغاز کیا،جس کے بعد 2018 پاکستان فلم انڈسٹری کے اہم سالوں میں سے ایک سال بن گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین