پنجاب کے شہر خوشاب میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنی 5 سالہ بچی کو قتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
خوشاب کے علاقے شکر کوٹ میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے باپ نے اپنی 5 سالہ بچی کو زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شکر کوٹ کی جھگیوں میں رہائش پذیر افغان باشندے باچا خان نے اپنے والد سے خرچے کے پیسے مانگے تھے، رقم نہ ملنے پر ملزم نے والد سے جھگڑا کیا اور اپنی 5سالہ بیٹی کو زمین پر پٹخ دیا۔
بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا اکثر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔