آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍جمادی الاوّل 1440ھ 23؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث  4 ماہ کے لیے عائد کی گئی پابندی آج ختم ہو رہی ہے۔

احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بورڈ کی جانب سے ان پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ڈوپ ٹیسٹ میں سزا یافتہ احمد شہزاد سوئی سدرن سے منسلک

ڈوپ ٹیسٹ میں سزا یافتہ کرکٹر احمد شہزاد سوئی سدرن...

دوران پابندی احمد شہزاد پر کلب کرکٹ کے میچز کھیلنے پر پابندی میں 6 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا تھا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد 10 نومبر کی پابندی 22 دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔

پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی جس پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ان پر پابندی عائد کی گئی تھی ، ٹیسٹ کرکٹر پر عائد پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہوا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں